راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب سٹی صدر راجہ کامران حسین کی زیر صدارت پبلک سیکرٹریٹ اقبال ٹائون راولپنڈی میں منعقد کی گئی،مہمان خصوصی صدر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن و سابق وفاقی وزیر مملکت دفاع سردار سلیم حیدر خان تھے، راجہ شاہد محمود, چوہدری افتخار احمد, راجہ محمد علی منہاس, سردار قدوس, ملک ایوب, راجہ حمید,،سمیرا گل, عذرا یونس, کوثر الطاف,ثمینہ نیازی, شاہدہ ممتاز, شازیہ بتول, روحیل اشتیاق, جواد شاہ, راجہ مانی, عدیل راجپوت, حاجی وسیم, سالار منا بھائی, اپنی اپنی یونین کونسلوں میں سے اپنی وارڈ کمیٹیوں کے عہدداروںو کارکن شریک ہوئے، پارٹی رنگوں کی مناسبت سے لال کالا اور سبز رنگوں سے مزین 20/20 پاونڈز کے3 الگ الگ کیک کاٹے گئے، سردار سلیم حیدر خان،راجہ کامران،سمیرا گل اور دیگر نے محترمہ بینظیر بھٹو کی ملکی و قومی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو ایک خاتون ہونے کے باوجود پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کی بہادر اور دور اندیش سیاسی رہنماء کا نام ہے بینظیر بھٹو نے پاکستان اور عوام کی فلاح و بہبود ترقی و خوشحالی کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔