تھانہ مورگاہ  کے علاقے سے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر  44لاکھ کاسونا، 60ہزارنقد، 3لاکھ روپے کے ریال اور موبائل فون چھین لیا


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میںشہریوں کو نقدی ، تین کاروں ،ایک کیری ڈبے ، 20موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا تھانہ سول لائن کو محمد توحید نے بتایا کہ نئی آلٹس گاڑی اپلائیڈ فار نامعلوم افراد چھین کرلئے گئے،تھانہ کینٹ کو ملک مظفر خان کے بیٹے نے بتایا کہ سعدی روڈ پر دوکان سے ملازموں میں سے کسی نے 20لاکھ روپے مالیت کے ٹائرو الائے رم چوری کرلئے، تھانہ کینٹ کے علاقے حیدر روڈ پر خاتون سے 1لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا،تھانہ مورگاہ کو مہوش جمیل نے بتایا کہ آگیسر کالونی میں نامعلوم چوروں نے گھر سے سامان مالیتی 20ہزار روپے چوری کرلیا، تھانہ مورگاہ کو محمد چوہان نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر سونا مالیتی 44لاکھ، نقدی60ہزار روپے ریال مالیتی 3لاکھ روپے، موبائل فون اور لائسنسی اسلحہ چھین لیا، تھانہ صدر بیرونی کو عمیر نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے ایل سی ڈی اور دیگر سامان چوری کرلیا، تھانہ گنج منڈی کو سوار خان نے بتایا کہ ہملٹن روڈ پر نامعلوم چوروں نے موبائل فون مالیتی 25ہزار روپے چوری کرلیا، تھانہ وارث خان کو محمد تنویر نے بتایا کہ کمیٹی چوک میں نامعلوم چوروں نے سائیکل مالیتی 18ہزار روپے چوری کرلی،تھانہ و ارث خان کو اسرار احمد نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے 3موبائل فون چوری کرلئے تھانہ وارث خان کو سعدیہ نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے موبائل فون چوری کرلیاتھانہ بنی کو حسیب الرحمان نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل RIN-9972، 2موبائل فون چھین لئے تھانہ نیوٹائون کو علی احسن نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موبائل فون اور 11سو روپے چھین لئے تھانہ نیوٹائون کو آصف نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہنڈا125موٹرسائیکل چھین لیا۔
، تھانہ نیوٹائون کو حسیب طارق نے بتایا کہ سید پور روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 2موبائل فون،1لاکھ 30ہزار روپے نقدی چھین لئے تھانہ نیوٹائون کے علاقے نیو کٹاریاں سے ناصر کی سوزوکی گاڑی MDRA-284،تھانہ سول لائن کے علاقے سے محمد اعجاز کی گاڑی LEI-13، تھانہ نصیر آباد کے علاقے کوہ نور ملز سے ناصر علی قریشی کا کیری ڈبہ RIF-542،تھانہ نصیر آباد کے علاقے آفیسر کالونی سے عظمت حسین کا موٹر سائیکل روڈ پرنس ADL-7333،تھانہ سول لائن کے علاقے سے حسنات کا ہنڈا70موٹر سائیکل RP-818، تھانہ سول لائن کے علاقے سے محمد ارسلان نواز کا ہنڈا125موٹر سائیکل RIQ-578،تھانہ روات کے علاقے سے بلال اعظم کا موٹرسا ئیکل BQQ-307، تھانہ نصیرآباد کے علاقے مصریال روڈ سے محمد ناصر کا موٹر سائیکل RIV-9048،  تھانہ کینٹ کے علاقے سے مرزا طاہر عباس کا موٹر سائیکل RIQ-3110، تھانہ صادق آباد کے علاقے سے محمد سلیمان کا موٹر سائیکل RIQ-7112،تھانہ صادق آباد کے علاقے غوثیہ چوک سے تقی حسین کا ہنڈا70موٹرسائیکل CHL-394، تھانہ صادق آباد کے علاقے رحمان آباد سے اسامہ ارشد کا موٹر سائیکل ہائی سپیڈ RIL-7599، تھانہ نیوٹائون کے علاقے سے محمد احمد کے بیٹے کا موٹرسائیکل RIK-3849،  تھانہ نیوٹائون کے علاقے فیض آباد سے نعمان علی کا یونی سٹار موٹر سائیکل RIW-6786، تھانہ سٹی کے علاقے باڑہ مارکیٹ سے میر افضل کا ہائی سپیڈ موٹرسائیکل  RIV-8256، تھانہ گنج منڈی کے علاقے مرغی منڈی سے محمد قیصر کا موٹر سائیکل ہیرو RLD-3915، تھانہ پیر ودہائی کے علاقے بنگش کالونی سے محمد امجد کا یو نائیٹڈ موٹرسائیکلRIR-7987، تھانہ وارث خان کے علاقے موتی محل سے طارق کا موٹر سائیکل RIO-4422، تھانہ ایئر پور ٹ کے علاقے عباسیہ چوک سے شیخ محمد ارسلان کا اپلائیڈ فار موٹرسائیکل، تھانہ روات کے علاقے سے محمد راشد کا اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چوری کرلئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...