شہدادپور ( نامہ نگار)احساس پروگرام(بی آئی ایس پی) کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی رقوم سے کٹوتی بند نہ ہوسکی مستحق خواتین فی کس دو ہزار کی رقوم کیلئے نجی بینک کے اے ٹی ایم پر دھکم پیل کے باعث گھنٹوں گھنٹوں رقوم کے حصول میں مشکلات کا شکار ہونے لگیں ہیں جبکہ خواتین سے مبینہ دو سو روپے فی کس کٹوتی بھی کی جانے لگی ہے اس حوالے سے نجی بینک کے اے ٹی ایم و ایچ بی ایل کنیکٹ ڈیوائس ایجنٹوں سے رقوم حاصل کرنے والی مستحق خواتین جن میں یاسمین سعید و دیگر کا کہنا تھا کہ ہمیں گھنٹوں انتظار کروایا جاتا ہے جب رقم ملتی ہے تو اس سے دو سو روپئے فی کس کے حساب سے ایجنٹ مافیہ کاٹ لیتی ہے جو ہم سے سراسر ظلم ہے ہمارا وفاقی چیئرپرسن احساس پروگرام ایم این اے شازیہ عطا مری سے پرزور مطالبہ ہے کہ آپ اپنے ضلع سانگھڑ کی خواتین سے کٹوتی کرنے والی اس ایجنٹ مافیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اس میں ملوث مقامی نجی بینک کے عملے و غفلت برتنے والے ضلعی بی آئی ایس پی افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیں اور ہمیں ہماری پوری رقوم دلوائی جائیں۔
احساس پروگرام سے ملنے والی رقم سے جبری کٹوتی بند نہ ہوسکی
Jun 23, 2022