پڈعیدن ( نامہ نگار) نواحی علاقہ بھریا سٹی کی کلہوڑا کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 20 سالہ نوجوان ارشد کلہوڑو کو مبینہ قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش ضروری کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ،مقتول کے والد آدم کلہوڑو ،چچا عبدالغفور کلہوڑو نے میڈیا کو بتایا کہ ارشد موٹرسائیکل کرائے پر چلا کر محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا تھا ظالموں نے ارشد کو بلا وجہ قتل کرکے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے برادری کے چند نوجوانوں نے ارشد سے موٹرسائیکل مانگی تھی نہ دینے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھی۔