سلیکٹڈ اور امپورٹڈ سیاست دان پاکستان کو کھائی میں گرادیں گے‘الطاف شکور

Jun 23, 2022

کراچی( نیوزرپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ پاکستان کوبچانا ہے تو مخلص سیاست دانوں کی نئی کھیپ کو میدان میں اتارنا ہوگا۔ عوام کے لئے سیاست میں آنے والے سیاست دانوں کی ترجیحات میں عوام 
شامل نہیں ہیں۔ سلیکٹڈ اور امپورٹڈ سیاست دان پاکستان کو کھائی میں گرادیں گے۔ پاکستان کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا کوٹہ سسٹم زدہ بیوروکریسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ پاکستان کے مسائل گھمبیر ہوتے جارہے ہیں۔ ان کے حل کے لئے عوام طالع آزماؤں کا نہ آزمائے بلکہ پڑھے لکھے نئے سیاست دانوں کو موقع دے۔پرانے سیاست دانوں کے بیانات میں شکست خوردگی ہے۔ مسائل کے درمیان رہ کر وہ مسائل سے اس قدر ہم آہنگ ہو گئے ہیں کہ نہ انہیں مسائل نظر آتے ہیں اور نہ ان کا حل۔مفتاح اسماعیل اور احسن اقبال جس طرح کے بیانات دے رہے ہیں وہ ان کے ذہنی طور پر دیوالیہ ہونے کا مظہر ہے۔دنیا بدل رہی ہے، پاکستان کو بھی بدلنا ہوگا۔ اسٹیٹس کو کا پُر فریب نعرہ پاکستان کو پتھروں کے دور میں لے جائے گا۔صنعتی انقلاب کی بس کو اس مرتبہ ہم مس نہیں کر سکتے ہیں۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کے چیئرمین الطا ف شکور نے مزید کہا کہ پاکستان کی سوفٹ ویر ایکسپورٹ پانچ سال میں 50 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے لئے سوچ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ پاکستان پڑھے لکھے نوجوانوں اور نالج ورکرز کا فائدہ اٹھائے۔ ہماری نااہلی کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک ان سے فائدہ اڑھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں