کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ سندھ کے صدر منور رضا نے صدر پورٹ قاسم ورکر لیگ (PQA) حسین بخش جوکھیو کو پارٹی میں بے پناہ خدمات اور پارٹی کے بیانیہ کے ساتھ مسلسل جدوجہد کو دیکھتے ہوئے اور اُنکی ایمانداری پر مسلم لیگ (ن) لیبر سندھ کے نائب صدر کا تقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں عنقریب ہونے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ سندھ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔ مسلم لیگ (ن) اور Allies کی حکومت نے سب سے بہترین مزدوروں کیلئے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ منظور کیا گیا جس میں تمام مزدور یونین نے اہم کردار ادا کیا ہم اُنہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ صدر پورٹ قاسم ورکرز لیگ حسین بخش جوکھیو نے سید منور رضا کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو ذمہ داری ہمارے کو سونپی گئی اس کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پورا کرنے کی کوشش کرئونگا۔ آخر میں قائد نواز شریف اور مرکزی صدر شہباز شریف اور صوبائی قیادت نے مجھ پر اعتماد کرنے پر جو ذمہ داری دی ہے اس کو پورا کرنے میں کوئی دریغ نہیں کرونگا۔ اس موقع پر ورکرز لیگ کے جنرل سیکریٹری عبدالرزاق بھی موجود تھے ۔
پورٹ قاسم اتھارٹی سی بی اے الیکشن میں بھرپور حصہ لینگے‘ منور رضا
Jun 23, 2022