عوام کومایوسیوں سے نجات دلا کر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے،  ثروت اعجاز قادری


کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کے چکر سے نکل کر عوام کو بھوک وافلاس سے بچائیں، حکومت عوام کو ریلیف دیئے بغیر معاشی ترقی کی طرف نہیں جاسکتی،معاشی ترقی کیلئے پوری دنیا میں غریبوں،مزدوروں اور کسانوں کو سہولیات مہیاکی جاتی ہیں،،حکومتی معاشی سخت پالیسیوں اور مہنگائی کی وجہ سے فیکٹریاں بند ہورہی ہیں جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، تاجر احتجاج پر مجبور ہیں حکومت سنجیدگی کے ساتھ تاجروں اور فیکٹری مالکان کو ٹیکس دینے کی سہولیات فراہم کرئے،مہنگائی کے سبب خود کشیوں میں اضافہ اور غریب بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں،پوری قوم چاہتی ہے ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنایا جائے عوام طاقت کا سرچشمہ ہے عوامی حمایت کے بغیر معیشت کو مستحکم نہیں بنایا جاسکتا،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی وبے روزگاری ہے اس پر قابوپانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کریں بڑے مگر مچھوں سے ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ عوام کو تعصب اور مایوسیوں سے نجات دلا کر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے،حکمرانوں کوتعمیر وترقی اور خوشحالی کو پروان چڑھانے کیلئے عوام کے حق میں میڈ ان پاکستان فیصلے کرنے ہونگے،آئی ایم ایف کی پالیسیوں سے غربت نہیں غریب ختم ہوجائیں گے،عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں،غربت،کرپشن اور مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی جائے۔#

ای پیپر دی نیشن