مہران ٹاون میں قادیانیوں کی تبلیغی سرگرمیاں حکومتی رٹ چیلنج‘ مولانا قاضی احسان


کراچی(نیوز رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مہران 
ٹاون کورنگی کے زیر اہتمام عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائ￿  مولانا قاضی احسان احمد نے کہا عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے۔ اور مسمان ہرقیمت پر اس کی حفاظت کریں گے۔ انتظامیہ قادیانیوں کی تبلیغی سرگرمیوں کو روک کر انہیں آئین وقانون کا پابند کریں۔ مسلمان کسی صورت اسے برداشت نہی کرسکتے۔مہمان خصوصی مولانا عبدالحنان صدیقی نے کہا مسلمانوں کا اپنے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے وفا و محبت کا تقاضہ ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کریں۔ قادیانیوں اوران کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اپنی زندگیوں میں سنتوں کو زندہ کرہں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے ضلع شرقی کے مسئول مولانا محمد رضوان قاسمی نے کہا قادیانیت اپنے اختتام کی طرف ہے۔وہ دن دور نہی کہ قادیانی تلاش کرنے سے بھی نہی ملیں گیں۔ قادیانی بہت تیزی سے مرزاقادیانی کے فریب سے نکل کر محمد الرسول اللہ کی غلامی اختیار کررہے ہیں۔  مسول ضلع جنوبی و میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا محمد کلیم اللہ نعمان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اکابرین کا دیا ہوا وہ عظیم متفقہ پلیٹ فارم ہے جس میں تحفظ ختم نبوت کا دفاع کرنے تمام شعبوں سے وابستہ رہنے والوں کیلئے موقع ہے یاد رکھیں ختم نبوت کے تحفظ کیلئے متفقہ عظیم جماعت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اس وقت ایک ماں کا کردار ادا کرتی ہے آج ہم یہاں اس عہد کیلئے جمع ہیں کہ جہاں بھی قادیانی سرگرمیاں نظر آئے قانون کے دائرے میں رہ کر اسے فوری روکا جائے۔ کانفرنس سے ضلع کورنگی کے مسؤل مفتی عادل غنی، ٹاؤن کے نگران مفتی محمد بلال نقشبندی و دیگر احباب نے بھی خطاب کیا۔ عوام الناس مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے ذمہ دارن کے علاوہ مولانا حامد محمود خانپوری، مفتی عظمت اللہ، مولانا طیب عثمانی، مولانا ساجد محمود، مولانا احسان اللہ، مولانا محمد بلال، مولانا ولی اللہ عتیق سمیت کثیر تعداد میں علمائ￿  بھی شامل تھے ایس ایچ او مہران ٹاؤن محترم محمد اخلاق و دیگر انتظامیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہترین سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیے۔

ای پیپر دی نیشن