بیکن ہاؤس کی’Leader In Me‘  پروگرام کے لئے شراکت داری  


کراچی( نیوزرپورٹر)پاکستان میں نجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک بیکن ہاؤس نے ایک قابل اعتماد لیڈرشپ اور تربیتی کمپنی، فرینکلن کووی ایجوکیشن کے ساتھ ’Leader In Me‘ پروگرام کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں ،جو کہ ایک سکول کو بہتربنانے کا ماڈل ہے جس کا مقصدطلباء کو اکیسویں صدی کے مطابق قائدانہ صلاحیتوںکواجاگر کرنے کے لیے درکار زندگی کی ضروری مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔ بیکن ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو قاسم قصوری اورفرینکلن کووی ایجوکیشن برائے پاکستان اور آذربائیجان فضل نیازی نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس معاہدے کے تحت، بیکن ہاؤس کو’Leader In Me‘ پروگرام کے نصاب تک رسائی اورفرینکلن کووی ایجوکیشن کی سہولیات کو استعمال کرنے کا لائسنس  مل جائے گا۔اس میں گریڈ 3 سے 5 تک کی کتابیں جن میں تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیت، نظم و ضبط، تعلقات کی تعمیر جیسی مہارتیں شامل ہیں۔ یہ کتابیں بصیرت پر مبنی تدریسی وسائل کی مدد سے ذاتی، سماجی، صحت اور جذباتی نصاب کی تکمیل کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن