ملک اشرافیہ پی پی 217 کو مخدومزادوں نے لوٹا: ڈاکٹر صفدر ہاشمی


ملتان (سپیشل رپورٹر) پی پی 217 کی عوام بیدار ہو چکی 17 جولائی سرمایہ داروں اور مخدومزادوں کا یوم حساب ثابت ہو گا جماعت اسلامی اپنے نشان ترازو کے ساتھ عوام میں بیداری کی مہم چلا رہی ہے امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کو اشرافیہ نے لوٹا اور پی پی 217 کو مخدومزادوں نے آج تک یہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ڈیہ شاہی اور ظلم کا نظام ہے سڑکیں اجڑی اور سیوریج کا مسئلہ ہے لیکن عوام اب بیدار ہو رہے ہیں سترہ جولائی ان ظالم سرمایہ داروں جاگیرداروں کا یوم حساب ہو گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو کرپشن سے پاک ہے اب موقع ہے کہ اپنی پرچی کے ذریعے ان نااہل افراد کو مسترد کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن