ملتان (نمائندہ نوائے وقت) مخدوم زین حسین قریشی نے یوسی 45کے سینئر رہنماء تحر یک انصاف رانا سجاد حمیدکی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ضمیر فروش لوٹوں کو مسترد کر دیا ہے یہ ضمیر فروش عوام کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں جس جگہ جاتے ہیں حلقے میں لوٹوں کی آواز ان کا پیچھا کرتی ہے ان لوٹوں اور ضمیر فروشوں نے تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 17 جولائی کو عوام ان لوٹوں کو بری طرح مسترد کردیں گے اور ثابت کریں گے آج ہر محب وطن پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ضمنی الیکشن میںتحریک انصاف کا مقابلہ امپورٹیڈ حکومت سے ہے جنہوں نے مہنگائی کا نعرہ لگاتے ہوئے ملک کا دیوالیہ کردیا ہے۔ اس موقع پر ماسٹر الیاس سمیت رانا برادری رانا عبدالغفار،رانا وحید، رانا اشفاق، رانا وقاص، رانا حنیف، رانا فہیم، رانا جاوید، رانا وسیم، رانالقمان، رانا اقبال، رانا نعیم، رانا اشتیاق، رانا احتشام، رانا عرفان، رانا انور، رانا سمع اللہ، رانا محفوظ، رانا جنید، رانا محبوب، رانا عمردراز،رانا شہباز، چوہدری اسلم، رانا اصغر ودیگر نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کی۔