تحریک لبیک کا کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی خدمت پر یقین: زاہد حمید گجر


ملتان (سپیشل رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیرعلامہ مفتی محمد مظہر حسین چشتی، امیدوار چوہدری زاہد حمید گجر نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام روایتی سیاستدانوں کو مسترد کردیں گے روایتی سیاستدانوں کی وجہ سے حلقہ پی پی 217پسماندہ رہا اس لئے عوام آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ دینے کی بجائے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کو کامیاب کرائیں گے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا واحد حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے تحریک لبیک کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 217 میں الیکشن کمیشن میں پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے بعد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر علامہ مفتی محمد مظہر حسین چشتی ، ملک اظہر سندیلہ ، قاری خلیل احمد اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن