ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC) کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں ACE Connect کے اشتراک سے اسسٹنٹ ورچیوئل ایمازون( Amazon Virtual Assistant )فری لانسسنگ کورس کے اجراء کی افتتاحی تقریب منعقد ہو ئی۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے چیئر مین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC) میجر ریٹائرڈ شاہ نواز بدر نے کہا کلاسسز کا آغاز یکم جولائی 2022 سے کیا جائے گا۔ جس کی ٹریننگ IT SMART LAB میں کروائی جائے گی جس میں دور جدید کے کمپیوٹرز اور سمارٹ بورڈ کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کورس میں نوجوانوں کو EVENINGاور WEEKENd میں6 ماہ کی ٹریننگ دے کر پی وی ٹی سی ( حکومت پنجاب ) کے سرٹیفیکیٹ دئیے جائیں گے۔ کورس مکمل ہونے کے بعد نوجوان آن لائن سے لاکھوں کما سکتے ہیں۔ خواجہ محمد عثما ن صدر بورڈ آف مینجمنٹ ملتان نے کہا ایمازون پر ٹریننگ ایک ایسا ایریا ہے جہاں بے روز گار نوجونوں کوکمانے کے اچھے موقع مل سکتے ہیں۔ ریجنل منیجر جنوبی پنجاب مرزا طارق بیگ نے کہا پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC) کا مشن معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقوں کی مانگ پر مبنی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر کے غربت کا خاتمہ کرنا ہے تقر یب سے شیخ ثاقب رحیم، محمد فراست حسن ایریا مینیجر بہاولپور، خواجہ محمد حسین صدر ملتان چیمبر آف کامرس، محمد وقاص ایس کنیکٹ، خواجہ محمد یونس سی ای او محمود گروپ اف انڈسٹریز، تنویر احمد رانا پرنسپل وی ٹی آئی ملتان اور دیگر نے خطاب کیا۔
اسسٹنٹ ورچیوئل ایمازون کورس کا آغاز یکم جولائی سے : چیئر مین پی وی ٹی سی
Jun 23, 2022