سفید پوش کیلئے حق حلال کی کمائی سے چولہا چلانا مشکل ہوگیا : افتخار قریشی

Jun 23, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری افتخار قریشی ایڈووکیٹ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اورلوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اورلوڈ شیڈنگ نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے،سفید پوش آدمی کیلئے اپنی حق حلال کی کمائی سے گھر کا چولہا چلانا مشکل ہوگیا ہے۔مہنگائی کے طوفان کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ نے بھی عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اپنی عیاشیاں ختم کرے،جب تک حکومت اپنے اخراجات کم نہیں کرے گی عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔اگر یہی حالات رہے تو عوام کو اپنے حقوق کیلئے سرکوں پر نکلنا پڑے گا۔وہ ملتان میں تحریکی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اجلاس میں ممبر سنٹرل کورکمیٹی راؤ عارف رضوی،میجر محمد اقبال چغتائی،علامہ امیر اظہر سعیدی،پیر قاری غلام جیلانی نقشبندی،ملک رمضان سعیدی،عبدالماجد مصطفوی،سفیان رضا،محمد رفیق نورانی،شاہد حسین ودیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں