خانیوال انتظامیہ کی پالیسیوں کا بارش نے پول کھول دیا انڈر پاس اجڑ گیا 


خانیوال (نامہ نگار)انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کا ہونے والی بارش نے پول کھول دیا شہر سے باہر جانے والے انڈر پاس کی حالت زار دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے بڑے غوروفکر کرتے ہوئے اس کے بناؤ سنگھار کا اہتمام کرتے ہوئے اس پر رنگ کا کام کروایا اور رات کی تاریکی سے بچنے کے لیے لائٹس لگوائیں اور خوبصورتی کے لیے قیمتی پودے مگر افسوس وقت سے پہلے ہی مرجھا گئے لائٹس ٹوٹ گئی اور رہی سہی کسر بارش نے پوری کر دی جس سے ناقص میٹریل کا پینٹ اور سیمنٹ اپنی جگہ سے غائب ہوگیا جس سے لگائے گئے لاکھوں روپے کا خسارہ ہوا, انڈر پاس پھر دوبارہ اپنی اصل حالت میں واپس آگیا۔
 جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پینٹ کی جگہ ملتانی رنگین ٹائیل اور لائٹوں کے پول لگا دئیے جاتے اور موسمی پودے جو اپنی جڑیں مضبوط بنانے کے بعد ایک گھنے درختوں کی شکل اختیار کر لیتے اور انڈر پاس اپنی خوبصورتی قائم رکھنے میں کامیاب رہتا شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک بہتر حکمت عملی تیار کر کے اس پر کام کروایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن