خواد نصاری کی طرف پیشرفت، پنجاب سندھ میں تیل وگیس کے بڑے ذخا ئر دریافت


 اسلام آباد (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان کے دو صوبوں پنجاب اور سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل  نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے دو بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ ترجمان کے مطابق پہلی کامیابی سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار نم بلاک میں ملی، جہاں نم کنویں ایسٹ-1 سے یومیہ 1400 بیرل تیل جبکہ 5.02ملین مکعب کیوبک فٹ کے ذخائر دریافت ہوئے۔ علاوہ ازی او جی ڈی سی ایل کی کلچاس بلاک صوبہ پنجاب میں کلیئر شم پر گیس دریافت کی دوسری بڑی کامیابی ملی۔ ترجمان کے مطابق کلچاس ایکسپلوریٹری لائسنس کے تحت او جی ڈی سی  ایل اور ایم  پی سی ایل 50.50 فیصد کے جوائنٹ وینچر شراکت دار ہیں ۔کلچاس بلاک کٹوری شم کنواں I سے 1.24 ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس کا ذخائر دریافت ہوا جسے مقامی وسائل پر انحصار کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل و گیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اضافی پیداوار سے ملکی توانائی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے سے مدد ملے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن