آصف زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں، وزیر اعظم ، سیاسی رہنما ئوں، فوجی سر برا ہان کا اظہار افسوس 


اسلام آباد؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+ نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی والدہ‘ وزیر خارجہ بلاول بھٹو، بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو کی دادی زرین آراء بخاری عرف چمنی بیگم انتقال کر گئیں۔ زریں آراء بخاری حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ اور مشہور براڈ کاسٹر زیڈ اے بخاری کی صاحبزادی  تھیں۔ مرحومہ کئی ہفتوں سے علیل تھیں، کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ان کو آبائی قبرستان بالو جاقبہ (نواب شاہ) میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، مسلح افواج کے سربراہان، طاہر القادری، چودھری شجاعت، سراج الحق اور دیگر سیاسی و مذہبی  رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...