اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر 24-25 جون 2022 کو دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے 26ویں اجلاس ( سی ایچ او جی ایم) میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے کیگالی، روانڈا کا سرکاری دورہ کریں گی۔تر جما ن دفتر خا رجہ کے مطا بق وزیر مملکت برائے خا رجہ امور 23 جون 2022 کو پہلی ہونیوالی سی ایچ او جی ایم کامن ویلتھ فارن افیئرز میٹنگ (سی ایف اے ایم ایم) میں بھی شرکت کریں گی جبکہ وزیر مملکت تقریب کے موقع پر متعدد عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی۔دولت مشترکہ کے 54 رکن ممالک کے رہنما نوجوانوں سے متعلق مسائل، ٹیکنالوجی اور اختراعات اور مختلف عالمی چیلنجوں بشمول موسمیاتی تبدیلی، بعد از کووڈ بحالی اور معاشی بحرانوں پر بات چیت کریں گے، خاص طور پر موجودہ تنازعات کے تناظر میں۔ یورپ میں "مشترکہ مستقبل کی فراہمی: مربوط، اختراع، تبدیلی" کے عنوان سے سی ایچ او جی ایم کمیونیکیشن کے علاوہ، مختلف اہم دستاویزات جیسے بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کی اصلاحات پر کگالی اعلامیہ، کامن ویلتھ لیونگ لینڈز چارٹر، اور پائیدار شہری کاری پر اعلامیہ بھی منظور کیے جانے کی توقع ہے۔وزیر مملکت اس اہم کامن ویلتھ ایونٹ کے دوران پلینری کے ساتھ ساتھ دیگر ہو نے والی بات چیت میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے جو وبائی امراض کی وجہ سے 2020 اور 2021 میں منعقد نہیں ہو سکے تھے۔ سی ایچ او جی ایم آخری 2018 میں لندن میں منعقد ہوا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کے 8 بانی ارکان میں سے ایک ہے، اور امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے تنظیم اور رکن ممالک کے ساتھ اپنی مصروفیات کو بڑھا رہا ہے۔
وزیرمملکت حنا ربانی کھر کل سے روانڈا کا2روزہ دورہ کرینگی
Jun 23, 2022