شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں تیمور خالد نے گزشتہ روز سردار ریاض ڈوگر، میاں منیر ، صغیر احمد بھٹہ ، امجد علی گادھی، میاں جمیل، نوید احمد بٹ اور عید محمد خان کے ہمراہ پی پی 140 کا دورہ کیا اور اس حلقہ کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے نامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی انتخابی مہم کے حوالے سے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے میاں خالد محمود کی سابق خدمات کو سراہتے ہوئے انکی بھرپور حمایت کی یقین دھانی کرائی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے میاں تیمور خالد نے کہا کہ پی پی 140 کے ضمنی انتخابات میں جیت میاں خالد محمود کا مقدر بنے گی 17جولائی کو حلقہ کی عوام خدمت کی سیاست کو ووٹ دے گی، حلقہ کی عوام انتہائی پر جوش ہے جو نام نہاد تبدیلی کو مسترد کرکے نواز لیگ کی نامزد امیدوار کے حق میں فیصلہ سنائے گی، شیخوپورہ ن لیگ کا گڑھ ہے۔