گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ممتاز مفکر ڈاکٹر محمد سلیمان مصباحی ،امیر جماعت رضائے مصطفے صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی اور تحریک انصاف کے راہنما لالہ اسد اللہ پاپا نے کہا ہے کہ قرآن و سنت دنیا بھر کیلئے امن و انصاف اور رحمت کا نظام ہے اس کے نفاذ سے اخلاقی زوال میں مبتلا قوم کا مستقبل سنوارا جاسکتا ہے صاحبزادہ قاری غلام سرور حیدری نے پوری زندگی عشق رسول کے فروغ اور قرآن پاک پڑھانے میں گذاری۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد فیض محمدیہ نوشہرہ روڑ میں عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت صاحبزادہ محمد طیب سرور حیدری نے کی۔اس موقع پرپیر محمد خالد حسن مجددی،مولانا محمد اکبر نقشبندی،صاحبزادہ زاہد مسعود چشتی،قاری محمد اعظم چشتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،قاری خادم بلال مجددی،بابو محمد اکرام مہر،قاری محمد سلیم اللہ تابانی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت ناقابل معافی جرم ہے، گستاخوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔