سندھ اسمبلی اجلاس، بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت، پاک فوج شہداء کیلئے دعا

Jun 23, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ کو قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیر صدارت 54 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ایوان کی کارروائی کے آغاز میںپاکستان کی بقاو سلامتی اور پاک افواج کے شہدائکے لئے دعا کی گئی ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن شہزاد قریشی نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ مزید مہنگائی بڑے گی دعا کیجئے امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹ جائے۔ایوان میںشہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور ارکان نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایوان میںکرونا وائرس کے خاتمے کے علاوہ تربت میں فائرنگ سے جانبحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کی بڑی شخصیت تھی،ہم شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ہماری یہ بھی دعا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو سزا ملے۔نصرت سحر عباسی کا باران رحمت کے لئے دعا کی درخواست کی۔ اقلیتی رکن منگلا شرما نے کہا کہ ایک فیکڑی میں جانبحق مزدور کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔پیپلز پارٹی کے شیر محمد بلالانی نے کہا کہ تھر میں 75 لاکھ جانور ہیں۔وہاں پر وٹنری سینٹر کم ہیں۔میری درخواست ہے ویٹرنری سینٹر بڑھائے جائیں۔

مزیدخبریں