مقبوضہ بیت المقدس: یہودی آباد کار کا چاقو سے حملہ، ایک فلسطینی شہید 

مقبوضہ بین المقدس (آئی این پی) مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کار نے ایک فلسطینی کو چاقو کا وار کرکے شہید کر دیا۔ فلسطینی وزارت صحت اور ایک عینی شاہد کے مطابق 28 سالہ فلسطینی نوجوان جس کی شناخت علی حسن حرب کے نام سے ہوئی ہے، کو ایک یہودی آباد کار نے سینے پر چاقو مار کر شہید کردیا۔اسرائیلی بستی کے قریب واقع گاؤں اسکاکا سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی باشندے نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سنا کہ آباد کار ہماری زمین پر آگئے ہیں،فلسطینی کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں فوراً باہر نکال دیا لیکن جب پولیس اور فوج جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہ واپس آگئے۔  ان میں سے ایک نے ہم پر حملہ کیا اور اس نے علی کو چاقو کے وار کرکے شہید کردیا۔
فلسطینی شہید

ای پیپر دی نیشن