فیض احمد فیض کی شاعری کے روسی زبان میں ترجمہ پر مبنی کتاب کی تقر یب رونمائی


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)فیض احمد فیض کی شاعری کا روسی زبان میں ترجمہ پر مبنی کتاب کی روس کے تاریخی انسٹیٹوٹ آف اورینٹل سٹڈیز میں تقر یب رونمائی کا انعقاد ہو ا۔ کتاب سفارتخانہ پاکستان، انسٹیٹوٹ آف اورینٹل سٹڈیز اور خودوڑدوستنایہ پبلیکیشنز کے تعاون سے شائع کی گئی ہے ۔یہ اپنی نوعیت کی روسی زبان میں فیض کی شاعری سے متعلق منفرد کتاب ہے کیونکہ اس کو ڈاکٹر لڈمیلا جو کہ اردو زبان میں ملکہ رکھتی نے مرتب کیا ہے ۔ روس میں پا کستانی سفیر شفقت علی خان نے کتاب کو دونوں ممالک کے درمیان روابط کا اہم ستون قرار دیا اور کہا کہ فیض کی شاعری روسی عوام کے دلوں میں گھری ہوئی ہے اس کتاب کی اشاعت سے دونوں ممالک کے عوام کے روابط کو مزید تقویت ملے گی۔انکی اپنی فیض کے ساتھ فیملی روابط تھے فیض ہی کے کہنے پر انکی اہلیہ کا درمیانی نام ‘‘مدیحہ ‘‘ رکھا گیا تھا ۔ پاکستانی سفیر شفقت علی خان فیض کیلئے ماسکو میں محبت اور خلوص کا اہم جز پایا جاتا ہے،فیض احمد فیض نے اپنی کئی فلک شگاف اشعار ماسکو میں لکھے۔ ماسکو کے لوگ ہم سے بھی اسی گرم جوشی سے پیش آتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن