لاہور(سپورٹس رپورٹر )ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’6 ٹی‘ متعارف کرادیا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ دس دس اوورز فی اننگز کے اس نئے فارمیٹ سے کھیل میں مزید تیزی آئیگی۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 6 ٹی کے قوانین جاری کردیئے ہیں ۔ 60 بالز فی اننگز کے میچ میں چھٹی وکٹ گرنے پر اننگز تمام ہوجائیگی۔10 اوورز میں سے 2 اوورز پاور پلے ہوں گے، پہلی بارہ گیندوں پر دو چھکے لگا کر تیسرا پاور پلے اوور لیا جاسکتا ہے۔ پہلی 30 گیندیں ایک اینڈ سے پھر دوسری 30 گیندیں اگلے اینڈ سے پھینکی جائیں گی۔اگر مقررہ وقت تک 54 گیندیں نہ کرائی گئیں تو آخری چھ گیندوں کیلئے ایک فیلڈر کم ہوجائیگا۔فینز ‘مسٹری فری ہٹ‘ کیلئے ووٹ کریں گے، اس گیند پر بیٹر کو آؤٹ نہیں کیا جاسکے گا۔کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ’6 ٹی‘ کا پہلا ایڈیشن 24 سے 28 اگست تک ہوگاجس میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، ایونٹ میں دنیا بھر سے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹی 10 کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’6 ٹی‘ متعارف کرا دیا
Jun 23, 2022