این سی او سی اجلاس کرونا کیسز بڑھے عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا۔ وزیر صحت  

Jun 23, 2022

اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام اجلاس میں اور ویڈیو لنک پر صوبوں کے ہیلتھ سیکرٹریز اور نمائندے بھی موجود رہے۔ اجلاس میں عبدالقادر پٹیل کو کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ملک بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک  کی 85  فی صد اہل آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ھے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بچھلے چند دنوں میں کرونا کے کے کیسز میں معمولی اضافہ ہوا۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وائرس سے بچائو کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں۔ ملک بھر میں ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ نظام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ھے۔ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ تعاون کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ھے۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو مشترکہ طور بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا۔ عید الاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں میں کرونا ایس او پیز عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ دوسری طرف 24 گھنٹوں کے دوران مزید 204 کیسز سامنے آگئے۔ ملک  کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر آگیا۔ مزید 108 مریض اس سے شفایاب ہوگئے۔ زیرعلاج مریضوں میں 66 کی حالت تشویشناک ہے۔ 594 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔  کرونا کے باعث کوئی موت نہیں ہوئی۔

کرونا

مزیدخبریں