وفاقی بجٹ سیاہ دھبہ، نیب ترامیم این آر او ہے: سینیٹر کامل علی آغا

Jun 23, 2022

اسلام آباد (رپورٹ: رانا فرحان اسلم)  مسلم لیگ (ق) نے موجودہ حکومت کا پیش کیا گیا وفاقی بجٹ2022-23 اور نیب قوانین میں ترامیم مسترد کر دیں۔ ملکی تاریخ میں ایسا فرضی بجٹ آیا نہ اشخاص کو فائدہ پہنچانے کیلئے نیب ترامیم جیسے قوانین بنائے گئے۔ وفاقی بجٹ سیاہ دھبہ اور نیب ترامیم کو این آر او قرار دیدیا۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے "روزنامہ نوائے وقت" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ فرضی آمدن پر تشکیل دیا ہے۔ حکمران عوام کو یہ بتائیں پیسے کہاں سے لائیں گے اور وسائل کیسے پیدا کئے جائیں گے۔ نیب ترامیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے  ذاتی فائدے کیلئے تبدیل کیا گیا۔
کامل علی آغا

مزیدخبریں