اینٹی کرپشن عدالت: غبن کیس ،اے ایس آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد 


 لاہور(اپنے نامہ نگار سے) اینٹی کرپشن عدالت نے منشا بم کے 82 لاکھ روپے اور 2کلو سونا غبن کرنے کے خلاف اے ایس آئی مبشر کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی۔ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایس پی سی آئی اے کو منشا بم کی رقم اور سونا واپس کرنیکا حکم دیا تھا جس کے بعد محکمے نے غبن کرنے پر انسپکٹر مبشر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ انسپکٹر سے 21 لاکھ روپے اور پونے 2 کلو سونا ہی برآمد ہوسکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...