سیالکوٹ(نامہ نگار) سعودیہ عربیہ سے ہائی رینکنگ بزنس کے 19 رکنی وفد نے سیالکوٹ میں سپورٹس گڈز اور آلات جراحی بناکر ایکسپورٹ کرنے والی مختلف فیکٹریز کے یونٹس دورہ کیا۔وفد نے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے تیار کرنے والی کمپنی فارورڈ سپورٹس سمبڑیال کا بھی دورہ کیا۔وفد نے فٹ بال کی تیاری کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔ کمپنی کے ڈائریکٹرز نے میکنکس اور سٹچ فٹ بال کی تیاری کے مختلف مراحل کے بارے میں بریفنگ دی۔وفد نے ایلمڈ اور ہیلبرو فیکٹری کا بھی دورہ کیا۔ وفد نے سیالکوٹ میں تیار ہونے والے کھیلوں کے سامان اور آلات جراحی کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ان کے معیار اور ہنرمندوں کی تعریف کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو موسی علی بخاری،اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مر تضی،ڈی ای او انڈسٹری راشدہ بتول اور ڈی او لیبر طیب ورک بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔