بنک بوتھ ، اے ٹی ایم کیلئے قابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائیگی: رضوان نذیر

Jun 23, 2022

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف ڈ ی اے کمپلیکس میں عوامی سہولت کیلئے نجی بنک کے بوتھ اور اے ٹی ایم کے قیام کا جائزہ لیاجارہاہے جس کی بدولت درخواست دہندگان کو واجبات کی ادائیگی کیلئے موقع پر ہی آسانی میسر آسکتی ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم نے نجی بنک کے افسران سے ملاقات کی جس میں گروپ ہیڈ بزنس رحمان خان ڈاہا ، ریجنل ہیڈ طارق محمودودیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل رضوان نذیر ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج اور ایف ڈی اے کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈ ی اے نے نجی بنک کے افسران کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ایف ڈی اے کمپلیکس میں نجی بنک کے بوتھ کے قیام اور اے ٹی ایم مشین کی تنصیب سے شہریوں اور سٹاف کو واجبات کی ادائیگیوں اور وصولیوں کے بارے میں بہتر سہولت میسر آسکتی ہے جس کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کو آگے بڑھایاجائے گاتاکہ حکومت پنجاب کی منظوری سے بنک انتظامیہ سے معاملات کو حتمی شکل دی جاسکے ۔ انہوں نے بنک افسران کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہاکہ بنک بوتھ اور اے ٹی ایم کے قیام کے حوالے سے قابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ بنک افسران نے بنک بوتھ اور اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے ضروری معلومات دفتر ی، انتظامی اور تکینکی طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں