اقوام متحدہ(شِنہوا)چین کے ایک ایلچی نے خبردار کیا ہے کہ یوکرائن تنازعہ پر بین الاقوامی برادری میں عداوت اقوام متحدہ کے کام میں خلل ڈال رہی ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقبل نائب مندوب دائی بنگ نے کہا کہ کچھ وقت سے یوکرائن میں تنازعہ کے سامنے آنے کے ساتھ بین الاقوامی برادری میں پھیلتی ہوئی عداوت مختلف شعبوں میں اقوام متحدہ کے کام میں شدید خلل اور سلامتی کونسل کے اختیار اور موثرپن پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے۔انہوں نے "تشدد پر اکسانے سے جرائم میں اضافہ " کے موضوع پر یوکرائن بارے سلامتی کونسل کیاجلاس میں کہا کہ اس طرح کا سیاسی ماحول یوکرائن بحران کے مناسب حل کیلئے سازگار نہیں اور یہ عالمی حکمرانی کے طریقہ کار کی ناکامی کا باعث بن سکتا ہے، جس سیدنیا زیادہ تقسیم اور افراتفری کا شکار ہو سکتی ہے، جو کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ ممالک کے درمیان نفرت انگیز تقریر عالمی امن اوراستحکام کیلئے بین الاقوامی سیاسی ماحول کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
چینی ایلچی
چینی ایلچی کا یوکرائن تنازعہ پر عداوت کیخلاف انتباہ
Jun 23, 2022