فیض احمد فیض کی شاعری ،روسی زبان میں ترجمہ پر مبنی کتاب کی تقر یب رونمائی

Jun 23, 2022

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)فیض احمد فیض کی شاعری کا روسی زبان میں ترجمہ پر مبنی کتاب کی روس کے تاریخی انسٹیٹوٹ آف اورینٹل سٹڈیز میں تقر یب رونمائی کا انعقاد ہو ا۔ تفصیلا ت کے مطا بق کتاب سفارتخانہ پاکستان، انسٹیٹوٹ آف اورینٹل سٹڈیز اور خودوڑدوستنایہ پبلیکیشنز کے تعاون سے بپلش کی گئی ہے ۔یہ اپنی نوعیت کی روسی زبان میں فیض کی شاعری سے متعلق منفرد کتاب ہے کیونکہ اس کو ڈاکٹر لڈمیلا جو کہ اردو زبان میں ملکہ رکھتی نے مرتب کیا ہے ۔کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے روس میں پا کستانی سفیر شفقت علی خان نے اس کو دونوں ممالک کے درمیان روابط کا اہم ستون قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ فیض کی شاعری روسی عوام کے دلوں میں گھری ہوئی ہے اس کتاب کی اشاعت سے دونوں ممالک کے عوام کے روابط کو مزید تقویت ملے گی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ انکی اپنی فیض کے ساتھ فیملی روابط تھے فیض ہی کے کہنے پر انکی اہلیہ کا درمیانی نام ‘‘مدیحہ ‘‘ رکھا گیا تھا ۔ پاکستانی سفیر شفقت علی خان فیض کیلئے ماسکو میں محبت اور خلوص کا اہم جز پایا جاتا ہے،فیض احمد فیض نے اپنی کئی فلک شگاف اشعار ماسکو میں لکھیں۔ انہو ں نے کہا کہ ماسکو کے لوگ ہم سے بھی اسی گرم جوشی سے پیش آتے ہیں۔ انسٹیوٹ کے صدر وٹلے نومکن نے اپنی فیض احمد فیض کے ساتھ ملاقاتوں کا ذکر کیا۔انہوں نے کتاب کو پاکستان اور روس کے تعلقات میں فروغ کا ایک اہم اقدام اقرار دیا ۔ڈاکٹر علی اکبر کبروف نے اردو شاعری کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر لڈمیلا نے کتاب کے بارے میں اپنی آرا سے حاضرین کو آگاہ کیا۔
تقر یب رونمائی

مزیدخبریں