وفاقی بجٹ سیاہ دھبہ، نیب ترامیم دوسرا این آر اوہے:سینیٹر کامل علی آغا

Jun 23, 2022

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)  مسلم لیگ (ق) نے موجودہ حکومت کا پیش کیا گیاوفاقی بجٹ2022-23 اور نیب قوانین میں ترامیم مسترد کر دیں ملکی تاریخ میں ایسا فرضی بجٹ ایا نہ اشخاص کو فائدہ پہنچانے کیلئے نیب ترامیم جیسے قوانین بنائے گئے وفاقی بجٹ سیاہ دھبہ اور نیب ترامیم کو این آر او قراردیدیا مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے "روزنامہ نوائے وقت" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ فرضی آمدن پر تشکیل دیا ہے حکمران عوام کو یہ بتائیں پیسے کہاں سے لائیں گے اور وسائل کیسے پیدا کئے جائینگے نیب ترامیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ یہ ترامیم پرسن سپیسیفک ہیں ان ترامیم سے نواز شریف آصف زرداری بلاول بھٹو مریم نواز سعد رفیق شاھد خاقان راجہ پرویز اشرف کو فائدہ ہوگا نیب قوانین میں کی گئی ترامیم سیکشن4 سیکشن 9A,9Bسیکشن14سیکشن 18,18Fسیکشن 21 سیکشن 23 سے براہ راست اشخاص کو فائدہ ہوگا انکے خلاف مقدمات ختم ہو جائینگے نیب کو صدر کے دائرہ اختیار سے نکال کر وزارت داخلہ کے ماتحت کردیا گیا ہے نیب قانون کو ذاتی فائدے کیلئے تبدیل کیا گیا ہے یہ واقعی این آر او ہے جسکا تذکرہ عمران خان کرتے ہیں۔
سینیٹر کامل علی آغا


 

مزیدخبریں