ڈیپوٹیشن پر آئے ٹیچر کی تنخواہ روکنے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ  

Jun 23, 2022

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے ڈیپوٹیشن پر آئے ٹیچر کی تنخواہ روکنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے محمد آصف گجر ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ ڈیپوٹیشن پر آئی خاتون ٹیچر زچگی کی وجہ سے چھٹی پر ہے،سیکرٹری وزارت تعلیم کی 6 ماہ کی رعایت کے باوجود ڈی جی وفاقی وزارت تعلیم نے واپس بھیج دیا،سیکرٹری وزارت تعلیم کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی،عدالت ڈی جی وفاقی وزارت تعلیم کو سیکرٹری وزارت تعلیم کے احکامات پر عملدرآمد کا حکم دے،عدالت نے کہاکہ سیکرٹری وزارت تعلیم کو پانچ سال سے زیادہ کسی کو رعایتی مدت دینے کا اختیار نہیں،وکیل نے کہاکہ رول 20 اے سیکرٹری وزارت تعلیم کو اس سے زیادہ رعایت فراہم کرنے کا اختیار دیتا ہے، وکلائ￿  کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نیفیصلہ محفوظ کرلیا۔
فیصلہ محفوظ

مزیدخبریں