اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندرخان کی عدالت نے دھرناتوڑپھوڑ کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار اپنے وکیل انتظارحیدرپنجوتھہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت 6جولائی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
عبوری ضمانت منظور
توڑپھوڑ کیس: سابق گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت منظور
Jun 23, 2022