پاکستانی ہائی کمشنر کی تعلقات کے فروغ کیلئے کینیڈین پارلیمنٹیرینزسے ملاقاتیں

Jun 23, 2022

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ کی پاکستان کینیڈا تعلقات کے فروغ کے لیے کینیڈین ارکان پارلیمان سے ملاقاتیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ کی سینٹ آف کینیڈا میں انسانی حقوق کی کمیٹی کی چیئر پرسن سینٹر سلمی عطا اللہ جان اور کینیڈین ہاؤس آف کامنز کینیڈا کے ارکان شفقت علی اور اقراء خالد سے ملاقاتیں ہو ئیں۔کینیڈا کے دارلحکومت اٹاوا میں ہونے والی ملاقاتوں میں ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ اور پاکستان نڑاد کینیڈین ارکان پارلیمان کے مابین دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقاتوں کے دوران سٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم کے تحت پاکستانی طلبا و طالبات کی کینیڈین تعلیمی اداروں میں داخلوں کی تعداد بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران پاکستانی طلبا اور ورکرز کو کینیڈین ویزا کی فراہمی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔
 کینیڈین پارلیمنٹیرینز

مزیدخبریں