چینی صدر کاامن کی تلاش اور تحفظ  کے لیے مشترکہ کوششوں کا مطالبہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے امن کی تلاش اور تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔برکس بزنس فورم کی بدھ کو ورچوئل طور پر ہونے والی افتتاحی تقریب سے اپنے کلیدی خطاب میں شی نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ بالادستی، گروہی سیاست اور گروہی تصادم سے امن واستحکام حاصل نہیں کیاجاسکتا بلکہ اس سے جنگ اور تصادم پیدا ہوتا ہے۔شی نے کہا کہ یوکرین کے بحران نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، اگردیگر ممالک اپنی طاقت پر اندھا اعتماد کرتے ہیں، فوجی اتحاد کو بڑھاتے ، اور دوسروں کی قیمت پر اپنی حفاظت کی کوشش کرتے ہیں تو یقینا سلامتی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امن کا تحفظ پوری انسانیت کا مشترکہ مقصد ہے، شی نے کہا کہ جب ہرکوئی امن کو پسند اوراسے برقرار رکھتے ہوئے جنگ کی تلخ حقیقت کو یاد کرے گا اور اس سے سیکھے گا تو صرف اسی صورت میں امن کی امید کی جا سکتی ہے۔چینی صدر نے کہا کہ دنیا میں بدامنی اور عدم استحکام کا سامنا کرتے ہوئے، ہمیں اقوام متحدہ کے چارٹرکی اصل خواہش کے ساتھ ساتھ امن کو فروغ دینے کے اپنے مشن کو مضبوطی سے ذہن میں رکھنا چاہیے۔
مطالبہ

ای پیپر دی نیشن