کوہلو ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہلو عطاء اللہ بروہی نے ضلع بھر میں قائم مختلف ڈسپلے سنٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ووٹرز فہرستوں کا جائزہ لیا اور عوام سے اپنے ووٹ کی درستگی فوری طور پر کرانے کی درخواست کی ہے۔عطاء اللہ بروہی کا کہنا تھا کہ جن افرادنے فارم ابھی تک جمع نہیں کرائے وہ جلد از جلد جمع کرادیں۔انہوں نے کہا کہ شہری 8300پر میسج کرکے اپنے انتخابی علاقے کو چیک کرسکتے ہیں۔
شہری ڈسپلے سنٹرز پرکوائف کی جانچ پڑتال کریں:ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عطاء اللہ بروہی
Jun 23, 2022