چمن(نامہ نگار) ضلعی الیکشن کمشنر، ودود احمد نے ضلع چمن میں قائم ڈسپلے سنٹرز اور انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں استعمال ہونے والی انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کیلئے ضلع بھر میں 19 اشاعتی مراکز قائم کر دیئے ہیں جن میں متعلقہ علاقوں کی انتخابی فہرستوں کے مسودہ جات اورفارم 15 ،16 اور 17 رکھے گئے ہیں۔ جن کی مدد سے ووٹرز اپنے نام کا اندراج ، تصیح اور کوائف کی درستگی کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ڈسپلے سنٹرز کی تاریخ میں 30 جو ن تک توسیع کر دی ہے۔ سیاسی جماعتیں‘ عام عوام ڈسپلے سنٹرز جاکر عملے سے اپنا اور اپنے اہلخانہ کا اندراج صحیح کروائیں ۔شہری اپنا قومی شناختی کارڈ بنوا کراور متعلقہ فارم پر کرکے ڈسپلے سنٹر انچارج کو جمع کروائیں ۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ ووٹ کا حق استعمال کریں اور جمہوری عمل میں بھر پور حصہ لیں۔