پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محب وطن ہیں: طارق محمود 

Jun 23, 2022

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 139حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کی خاطر موجودہ حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات مثالی ہیں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محب وطن ہیں حصول پاکستا ن سے لیکر تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں تمام قومیں بھرپور کردار ادا کررہی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرجا کالونی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملک نوید بگا ڈوگر ، ذیشان شوکت ڈوگر، عامر طارق ڈوگر، مدثر ناز انصاری، پیٹر کرامت، پاسٹرانور فضل، اشرف گلزاربھٹی سمیت مسیحی برادری کثیر تعداد میں موجود تھی، حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ حکومت تمام طبقات کو مثالی ریلیف کی فراہمی کی جانب گامزن ہے اس ویژن کی تکمیل کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔

مزیدخبریں