نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) ڈاکٹر بلال عطاری کو چند یوم بعدہی دوبارہ انچارج دیہی مرکزصحت تعینات کر کے ڈاکٹر طارق سیف کو ہٹا دیا گیا بتایا گیا کہ چندروز قبل دیہی مرکزصحت نارنگ کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر بلال کو انچارج دیہی مرکزصحت کے عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر طارق سیف کو انچارچ دیہی مرکزصحت نارنگ تعینات کر دیاگیا تھا مگر عوامی ردعمل پر چند یوم بعد ہی ڈاکٹر بلال کودوبارہ انچارج دیہی مرکزصحت نارنگ تعینات کر دیا گیا ہے ۔