صفدرآباد (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجراں صفدرآباد کے نائب صدر عابدریاض چوہدری ،فنانس سیکرٹری ملک محمد سلیم نے کہا کہ لاہور ، فیصل آباد ریلوے ٹریک پر رچنا ایکسپریس ٹرین بحال کی جائے ۔لاہور سے فیصل آباد اور فیصل آباد سے لاہور جانے کیلئے صرف ایک ٹرین ہے ۔صفدرآباد واحد سٹیشن ہے جہاں سے محکمہ کو سب سے زیادہ ریونیو ملتا ہے ۔اس کے باوجود میانوالی ایکسپریس ،شالیمار ایکسپریس کے سٹاپ صفدرآباد ریلوے سٹیشن کو نہیں دیئے جا رہے ۔ عابد ریاض چوہدری ،ملک سلیم نے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رچنا ایکسپریس کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔
iلاہور ، فیصل آباد ریلوے ٹریک پر رچنا ایکسپریس ٹرین بحال کی جائے:عابدریاض ‘ ملک سلیم
Jun 23, 2022