گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم گوجرانوالہ میں ڈی ای او ایلیمنٹری فی میل کی سیٹ گزشتہ تین ماہ سے خالی پڑی ہے۔ اس اہم انتظامی سیٹ پر تعیناتی نہ ہونے سے دفتری امور متاثر ہورہے ہیں۔ اس دوران ضلع بھر کے مختلف سکولوں سے ریٹائر ہونے والی 40 خواتین اساتذہ کے کیسزبھی التوا کا شکار ہورہے ہیں۔ ڈی ای او کی خالی سیٹ ہونے سے اساتذہ کی چھٹیاں، او ایس ڈی سمیت دیگر امور تعطل کا شکار ہیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ سیکرٹری تعلیم پنجاب کو ڈی ای او ایلیمنٹری کی خالی سیٹ پر فوری تعیناتی کیلئے لکھ دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ ڈی ای او کی خالی سیٹ پر جلد تعیناتی عمل میں آجائے گی۔
گوجرانوالہ: ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ کی تقرری نہ ہوئی،اساتذہ پریشانی کا شکار
Jun 23, 2022