ایمن آباد( نامہ نگار )ایمن آباد پنجاب کا شاید واحد تاریخی قبضہ ہے جہاں بچوں کے لیے کھیل کا میدان نہیں اور نہ ہی ہر مندی کے لیے طلباء اور طالبات کے لیے کوئی ٹیکینکل انسی ٹیوٹ ہے سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر کی کاوشوں سے 25کڑوڑ روپے منصوبوںکیلئے منظور کئے گئے۔ کھاونے شاہ جو ہڑ جسے کھیل کا میدان بنانے کیلئے پر کر کے گھاس تو لگا دی گئی مگر بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں۔اسی طرح گندے کی اراضی پر پارک اور ٹیکنیکل انسی ٹیوٹ وغیرہ کے منصوبوں پر کام شروع ہونے کو تھا کہ حکومت کی تبدیلی پر یہ سب کچھ ادھورارہ گیا صدر مسلم لیگ (ن )حاجی محمد صدیق کلہ وائس چیئر مین بلدیہ اور سابقہ چیئر مین ملک خورشید احمد خاں سابقہ چیئر مین خان غلام مصطفی خاں ایڈووکیٹ نے مذکورہ بالا منصوبہ کے لیے فنڈز بحال کر کے فی الفور تعمیر کا مطالبہ کیا ۔