حکومت دبائو ڈال کر وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے کوشاں ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت دبائو ڈال کر وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے کوشاں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار ڈٹ کے کھڑے ہیں۔ وہ ہر قسم کے حالات کا سامنا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم کے 1100 ارب کا نقصان کیا گیا۔ ضمنی انتخابات میں اتحادیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ میثاق معیشت کیسے ہو سکتا ہے۔ جب یہ خود ہی واضح نہیں ہیں۔
شاہ محمود

ای پیپر دی نیشن