اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پید ا ہونا شروع ہو گئیں: شیخ رشید   

 اسلام آ باد (آئی این پی )   عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  نے کہا ہے کہ اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک دیا اور خود رفو چکر ہوگئی۔ بدھ کو  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک  بیان  میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا  کہ آج ہونے والا قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اور منی لانڈرز کی سرپرستی میں ہو گا، لیکن قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویر چوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی۔
 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنہوں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی وہ ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں، پاک فوج کو گالیاں دینے والے آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں کس منہ سے جائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجرموں اور ملزموں کو اقتدار دے کر نیب میں ترمیم کی گئی ہے، ہمیں کم چائے پینے،آدھی روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے خود اپنے گھروں کی زیبائش کے لیے اضافی بجٹ لیتے ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں، ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفو چکر ہوگئی ہے۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن