زیادتی کرنیوالے جعلی پیر کیخلاف  مقدمہ درج ،متاثرین کو   دھمکیا ں  

Jun 23, 2022

وہاڑی (کرائم رپورٹر ) لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کیخلاف مقدمہ درج ،ملزم کی سنگین نتائج کی دھمکیاں ،پولیس پکڑنے میں ناکام، تفصیل کے مطابق تھانہ فتح شاہ کی حدود چک نمبر 50 کے بی کی رہائشی نزیراں نامی لڑکی اولاد نہ ہونے پر اپنے خاوند کے ساتھ دربار نلکا فریدی پر گئی جہاں پر بااثر آفتاب نامی جعلی پیر نے لڑکی کودوائی دینے کے بہانے کمرے میں لے  جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا لڑکی کی درخواست پر پولیس تھانہ فتح شاہ نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ابھی تک ملزم گرفتار نہ ہو سکا ۔بااثر جعلی پیر کی جانب سے لڑکی اور اس کے ورثاء کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔متاثرہ لڑکی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف اور تحفظ فرام کیا جائے۔
دھمکیا ں 

مزیدخبریں