ملتان (خصوصی رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اور ملاوٹی خوراک کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف آپریشنز ٹیمیں سرگرم۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے بہاؤالدین زکریا ٹاؤن میں مضر صحت مرغیاں سپلائی کرنیوالے افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ کارروائی کے دوران 40 کلو مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں اسی طرح ملتان میں چاہ آرے والا میں مشروبات کی تیاری کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس‘ کھلے اجزاء کے استعمال پر بیورجز مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی خوراک کی تیاری میں کھلے اجزاء کی ملاوٹ پر 2 بیکریز کو پچاس ہزار روپے کے جرمانے کر دئے گئے مشینری کی صفائی نہ ہونے‘ خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر بیکریوں کو جرمانے کئے گئے کارروائیاں سبزہ زار اور پرانا شجاع آباد روڈ پر کی گئیں۔
مردہ مرغیاں