ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق چیر پرسن اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ضلع کچہری ملتان ڈسٹرکٹ کلرک بار ملتان کے سابق صدر و ڈپٹی جنرل سیکریٹری ppp ملتان سٹی حاجی محمد امین ساجد کے زیرِ اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگر ہ کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مرزا عزیز اکبر بیگ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ممبر پاکستان بار کونسل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی امین ساجد نے کہا کہ۔شہید کبھی نہیں مرتے اسی لیے شہید جمہوریت دختر مشرق سابق وزیر اعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا دن دنیا بھر کی خواتین کے لئے ظلم و جبرکے خلاف ڈھٹ کر مقابلہ کرنے قربانی دینے صبر و استقامت سے عوام کی بے لوث خدمت کا درس دیتا ہے شہید رانی بے نظیر بھٹو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی صرف بیٹی نہیں بلکہ بہترین سیاسی شاگرد بھی تھیں انہوں نے اپنے والد سے جو کچھ سیکھا تھا، عملی سیاست میں اس پر مکمل عمل بھی کیا عوام کے لئے شہید ہوئیں اس لیے تاقیامت وہ عوام کے دلوں پر راج کرینگی۔ دختر مشرق شہید بینظیر بھٹو کے پاکستان اور مسلم امہ کے لئے عظیم کارناموں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکن نے دختر مشرق و شہید جمہوریت سابق وزیراعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کے بعد پارٹی کی خواتین کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔
سالگرہ
’’شہید مرتے نہیں‘‘ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر تقریبات
Jun 23, 2022