گورنر سے عطاء الرحمن، شیخ فاروق،ملک ندیم کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

جہانیاں، بہاولپور،سمہ سٹہ (نمائندہ نوائے وقت، کامرس رپورٹر،نامہ نگار )گورنر سے عطاء الرحمن، شیخ فاروق، ملک ندیم کی ملاقات،اہم امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔جہانیاں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی پی پی 210 جہانیاں حاجی عطاء الرحمن نے گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن سے ملاقات کی،اس موقع پر ایم پی اے جہانیاں حاجی عطاء الرحمن نے حلقہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور ان کے حل بارے تبادلہ خیال کیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے یقین دھانی کروائی اور کہا کہ عوامی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے ۔بہاولپور سے کامر س رپورٹر کے مطابق سیکریٹری پولٹری ایسوسی ایشن پنجاب شیخ فاروق نے گورنرپنجاب میاں بلیغ الرحمان سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے عہدہ سنبھالنے پرمبارکبادی اورپھول پیش کئے ۔سمہ سٹہ سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ڈویژنل نائب صدر ملک ندیم نے انجینئر بلیغ الرحمن سے ملاقات کی اور گورنر پنجاب بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ملک ندیم نے کہاکہ زیر تعمیر آغا پور انڈسٹریل اسٹیٹ کو جلد از جلد مکمل کرکے اس کو 10 سال کے لیے ٹیکس فری زون بنایا جائے، جس پر گورنر  نے مکمل یقین دہانی کرائی کہ میں جلد ہی اس معاملے پروزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرکے بات کرونگا۔ 
 گورنرملاقات

ای پیپر دی نیشن