کراچی : سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا کی نئی لہر کا خطرہ منڈلانے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے۔ 

کراچی میں گزشتہ24گھنٹےکےدوران کورونا  کے 650 ٹیسٹ کیے گئے۔  جن میں سے 138 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد افراد کو بوسٹر لگانے کے احکامات بھی  جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ صحت نے12 تا 18 سال کے بچوں کی انرولمنٹ کے حوالے سے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔آئندہ ماہ اگست میں تعلیمی اداروں میں بوسٹر ڈوز کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن